ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم میاں شہباز شریف مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے وزیراعظم برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 کے ذریعے گذشتہ رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن روانہ ہوئے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ لندن پہنچے ، سعد رفیق ، خواجہ آصف سمیت دیگر کابینہ کے ارکان بھی وفد میں شامل ہیں۔

اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔وزارت ہوا بازی کی جانب سے گذشتہ شب روانگی کے وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے سٹیٹ لائونج میں خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلی سطح کے وفد نے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کے لیے چائینہ گیٹ استعمال کیا۔ روانگی کے موقع پر اے ایس ایف کی بھاری نفری اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں