مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر شہید ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینوں کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں، اس دوران قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے وہ شہید ہوگئیں.
فلسطینی وزارت صحت نے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کی شہادت تصدیق کردی ہے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو سر میں گولی لگی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی.
خاتون صحافی کا تعلق فلسطین سے تھا۔