English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام

القمر

کراچی:نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کو اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم نہ ہو سکا،

رات گئے بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی رات کے وقت بجلی غائب کر دی گئی۔کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہو گئے، ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے اضافی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

کے الیکٹرک کے سائٹ،کورنگی اور بن قاسم پاور پلانٹس سے مطلوبہ بجلی پیداوار حاصل نہ ہونے سے شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے بالخصوص رات کے وقت شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں،

شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور شہر کے مختلف علاقوں لوڈ شیڈنگ دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جا پہنچا۔لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دن میں 4 مرتبہ ساڑھے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،

نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن، یو پی موڑ، سٹی ریلوے کالونی،کیماڑی ، نیو حاجی کیمپ سلطان آباد، اسکیم 33، گلستان جوہر، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، میٹروول سائٹ، گلشن اقبال، گلشن معمار، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد کورنگی کے مختلف سیکٹر، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے

دیگر جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ان میں اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاون، سرجانی، بھینس کالونی، گارڈن، رزاق آباد سولجر بازار، لانڈھی، ابراہیم حیدری، منوڑہ مشرف کالونی، قائد آباد، الفلاح سوسائٹ، ملت ٹاؤن، معین آباد، ایئر پورٹ کے علاقے شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے