حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کے قائمقام سیکرٹری کے ایک اعلامیے کے مطابق سانحہ 12مئی کی یاد میں کل بروز جمعرات سندھ بھر میں وکلا یوم سیاہ منائیں گے اور عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ وکلا سانحہ 12مئی کی یاد میں احتجاجا ًبازوں ہر سیاہ پٹیاں باندھیں گے واضح رہے کہ 12مئی 2007کو کراچی میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کی آمد کے موقع پر سیاسی عناصر کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم میں درجنوں وکلا اور شہریوں کی ہلاکت اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔
