حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہر میں شدید ترین گرمی کے دوران بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوںمیں پانی کا بحران پیدا ہوگیا،شہری بلبلا اٹھے لطیف آباد، گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ، کھو کھر محلہ، پھلیلی، لیاقت کالونی، اولڈ سٹی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری بے حال ہوگئے،بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، کاروبار ٹھپ ہوگیا، پرنٹنگ پریس ، ویلڈنگ سمیت دیگر بجلی سے وابستہ کام ٹھپ ہوگئے ۔ حیدرآباد میں جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ہی روایتی طور پر حیسکو کا نظاممکمل طور پر بیٹھ گیا ہے ایک جانب کوہسار گرڈ اسٹیشن پرجاری تکنیکی کام کے باعث پہلے ہی لطیف آباد کو 12 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے اس پر مزید یہ کہ معمولی خرابی کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہیے،لطیف آباد نمبر5میں رات بھر بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے رات جاگ کر گزاری،شہر میںبدترین بجلی کی لو ڈ شیدنگ کے باعث پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی شہریوںنے منتخب نمائندوںسے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بندش شہریوںکی آواز حکومت تک پہنچائیں۔
