ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی حکومت کاکرکٹ ٹیم کودورہ سری لنکاپر غور کرنے کا حکم

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے سفر کے لئے دوبارہ غور کرنے کا کہہ دیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے سفر کیلیے دوبارہ غور کرنے کا کہہ دیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں کشیدہ صورتحال اور پرتشدد واقعات کے بعد آسٹریلوی حکام نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایڈوائزری کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں مزید سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایڈوائزری کے پیش نظرآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا پر تحفظات کا اظہارکیا جانے لگا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں