ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکر گڑھ میں سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 کارندے مارے گئے

شکر گڑھ:شکرگڑھ میں نور کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 کارندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی ملک خلیل نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو ئوں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسامہ یونس نامی شہری کے گھر50لاکھ کی ڈکیتی کی تھی، بدلہ لینے کے لئے اسامہ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اشرف خان عرف ماما چنگڑ کے ساتھ پہلے تعلقات بنائے اور پھر گزشتہ شب سٹیشن نورکوٹ کے قریب بلایا، نشہ آور مشروب پلا کر پہلے بے ہوش کیا اور پھر ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے انہیں مار دیا۔

تمام ہلاک افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا، ہلاک افراد میں گینگ کا سرغنہ اشرف خان بھی شامل ہے، مارے گئے ڈاکوئوں سے کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کو شہری اسامہ یونس نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ڈی ایس پی ملک خلیل نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کو مارنے والے ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں