لاہور: منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی پنجاب شفقت منصوری نے کہا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دانیوں کو کنٹرول کیا جائے اور جہاں جہاں وہ سرکاری عہدوں پر موجود ہیں وہاں سے ان کو فی الفور نکالا جائے اور قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن پر اسرار سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے ،قادیانیوں کیخلاف جماعت اسلامی کے اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اسی کی پاداش میں بانی جماعت اسلامی پاکستان سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کو 11 ستمبر کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ شمالی پنجاب کے منتظم اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ امین جمعیت طلبہ عربیہ شمالی پنجاب اسامہ یحییٰ ،معاون امین سعد الحسن ،ناظم صوبہ رانا ثاقب علی بھی موجود تھے ،اجلاس میں جمعیت طلبہ عربیہ کی ذیلی تنظیم بزم قرآن کے ناظمین اضلاع کا تقرر بھی کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم میں ’’ ختم نبوت‘‘ کا مضمون شامل کیا جانا چاہئے قادیانیوں کو اسرائیل سے بھرپور تعاون مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں نفرت انگیز اقدامات کر رہے ہیں ۔
