English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کے الیکٹرک نے شہر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری معطل کردیا

القمر

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ شدید موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا  ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کی زیرنگرانی  میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ افسران شامل ہیں، بجلی سپلائی کی صورتحال کو مستقل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں۔

واضح رہیکہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے باوجود صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، ملیر،  نیو کراچی، نارتھ کراچی،کورنگی، لانڈھی اور بیشترعلاقوں میں 9 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کے الیکٹرک نے مختلف  علاقوں میں رائے گئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے