ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ش�باز گ�ل کی ا�لی� ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی ناد�ند� نکلی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کی اہلیہ،کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔ دستاویز کے مطابق  سال 2011ء  میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکا گئیں، گیارہ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئی۔،

ذرائع کے مطابق  شہباز گِل کی اہلیہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے جانے والے سکالرز کے غائب ہونے والوں کی لسٹ میں شامل شہباز گل کی اہلیہ سے ریکوری کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی کی کوششوں پر بھی شہباز گل اپنے دور حکومت میں اثرانداز ہوتے رہے دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ  شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق ان پرآنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرایا ہے۔

کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے ازا اسد رسول کو لکھے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیاہے کہ آپ کو7 مارچ 2011ء  میں امریکا کی University of Illinois at Urbana-Champaign USA(UIUC)) (کے لیے سکالرشپ ایوارڈ کیا گیا یونیورسٹی میں اگست 2011ء  میں حاضری دی  سکالرشپ کے تحت 2016ء  میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے واپس رپورٹ کرنا لازم تھا۔

دستاویز کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق ان پرآنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہے۔  کامسیٹس یونیورسٹی نے ازا رسول کے گارنٹر ایاز شوکت کو بھی الگ سے نوٹس جاری کر دئیے اعزا اسد رسول سے 99ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کرد۔ ذرائع کے مطابق   شہباز گل اس کیس کو ختم کرانے اور معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی پر دباء  ڈالتے رہے  جس کی وجہ سے معاملہ نوٹس جاری ہونے کے ایک سال بعد بھی لٹکا ہواہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں