ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا عبدالاکبر چترالی  کا  بلاول زرداری  سے  عا�ی� صدیقی سے ملاقات کرنے کا مطالب� 

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری آپ کی بھی دو بہنیں ہیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں،اللہ بلاول کی بہنوں کو سلامت رکھے ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ کی قید میں ہے وہ بھی آپ کی بہن ہے ،بلاول صاحب  جب امریکہ جائیں تو ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں مل کر آئیں۔

عبدالاکبر چترالی کا  کہنا تھا کہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کریں جس طرح یہ ایوان چل رہا ہے یہ اجلاس لندن کے ایوان میں ہونا چاہئے تھا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  نوازشریف بھی لندن کے ایوان میں آتے ہمارا اجلاس بھی وہاں ہوتا۔کیا یہ مذاق ہے کہ نوازشریف خود پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے کابینہ کا اجلاس وہاں بلالے وزارت مذہبی امور سعودی حکومت سے بات کرے کیونکہ چینی ویکسین والے عازمین حج کی درخواستیں نہیں لی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں