ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں لاہور اورکراچی ائیرپورٹ کوشامل کردیاگیا

کراچی:روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں لاہور اورکراچی ائیرپورٹ کوشامل کردیاگیا ،سعودی وفد نے لاہور ائیرپورٹ میں انتظامات کاجائزہ لیا۔اسلام آباد ائیرپورٹ کوپہلے ہی روڈٹومکہ میں شامل کیاگیا ہے روڈٹومکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی عرب جانے والے حجاج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے۔

جمعہ کو عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت کئے گئے انتظامات کے سلسلے میں سعودی وفد نے لاہورائیرپورٹ کا دورہ کیا۔روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ سعودی وزارت خارجہ کا ایک اقدام ہے اور پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور تیونس کے عازمین حج کے لیے حج کی سہولت کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای-حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی ہوتی ہے۔

اس اقدام کے تحت حجاج کے فنگر پرنٹس لیے جاتے ہیں اور روانگی کے وقت پاسپورٹ پر مہریں لگائی جاتی ہیں۔ سعودی عرب میں حجاج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے۔ بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں