ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ میں ڈمپر اور 2 مسافر وینز میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں ڈمپر کے 2 مسافروینز سے ٹکرانے سے  12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب 2مسافر وینز اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لدھا میں درج کرلیا گیا ہے۔ سرگودھا سے واپسی پر ڈمپر کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 2 ویگنوں کو ٹکر ماری۔ ایف آئی آر میں دوران ٹریفک حادثہ اموات، تیزرفتاری اور غفلت برتنے کی دفعات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں