تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایران کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی اور مذہبی رہنما خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس دوران ایران کے 2015 ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں اور علاقائی و عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امیر قطر تہران سے روانگی کے بعد کئی یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ وہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کو آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔