English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری اسکیم کے تحت 63366حج درخواستیں جمع

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت)وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد کے حوالے سے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق قومی بینکوں میں مجموعی طور پر 63366 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات تک جمع کرائی درخواستوں کی تعداد 57593 بتائی گئی تھی۔
63 ہزار سے زائد جمع ہونے والی حج درخواستوں میں سے مجموعی حج کوٹہ کے40 فیصد تناسب کے مطابق تقریباً 3200 ہزار کامیاب درخواستوں کا انتخاب (آج)اتوار کو قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ حج قرعہ اندازی پی آئی ڈی میں سہ پہر تین بجے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے