English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے دارالحکومت کی تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے27افراد ہلاک

القمر

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی چارمنزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 27افراد ہلاک اور 12افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔جس وقت آگ لگی اس وقت 70سے زائد افراد عمارت میں موجود تھے۔

 رپورٹس کے مطابق عمارت میں پھنسے افراد کو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر رسیو ں کی مدد سے نکالا گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو ،دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے