English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان 2025ء تک پانی کی قلت کا شکار ہوجائیگا، شیری رحمن

القمر
کراچی: وفاقی وزیر شیری رحمن موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب سے خطاب کررہی ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان 2025ء تک پانی کی قلت کا شکار ہوجائے گا، اس لیے پانی کو معاشی طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو مرینا کلب کراچی میں منعقدہ ایکسپیڈیشن انڈس 2022ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس نے بیڑے اور کشتیوں پر اسٹارڈو سے کراچی تک 45 دن کا سفر دریائے سندھ اور کھارو چن کے ذریعے کیا جو کراچی میں ختم ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آب و ہوا کے بہت بڑے چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ ہمیں موثر اور ہوشیاری سے کرنا ہے، نوجوان نسل کو ماحول کے مطابق آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیلٹا کا 90 فیصد حصہ پہلے ہی کچرے اور کوڑے کے ذریعے تباہ ہوچکا تھا، دریا خوراک، پانی اور زندگی کی ایک قسم ہیں، ہمیں اپنے دریاؤں، ڈیلٹا اور سمندروں کی حفاظت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر صوبے کو اس کا حصہ ملے اور وزارت پانی، پانی کی تقسیم کے بارے میں سروے کرے۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں نے ہمیشہ سے زندگی میں ماں کا کردارادا کیا ہے جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو پالتی ہے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم دریاؤں اور ڈیلٹا کی حفاظت کریں یہ نہ صرف ہمارے کھانے اور پانی کے میزبان ہیں بلکہ ہمارا ثقافتی ورثہ بھی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے