English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری ٹیم میرے لیے ایک خاندان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

القمر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میری ٹیم میرے لیے ایک خاندان ہے،آپس کے مضبوط رشتوں سے خاندان مضبوط ہوتے ہیں‘ہر رشتے کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

انٹرنیشنل فیمیلز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہے کہ آپس کے مضبوط رشتوں سے خاندان مضبوط ہوتے ہیں، ہر رشتے کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے، خاندان کے ہر فرد سے محبت، خلوص اور شفقت سے پیش آنا ہمارا اخلاقی، سماجی اور دینی فریضہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان مضبوط ہونے سے معاشرے کے توانا ہونے کا احساس ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض عناصر نے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ہمارے معاشرے میں زہر گھول دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ اور عدم برداشت کے رویوں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پرموٹ کیا گیا ہے، شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی یلغار نے خاندانوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشتوں کا خیال رکھنا اور خاندان کی اکاسی شاندار مشرقی روایات کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے