English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرات ناکام، شوگر ملز کا چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار

القمر

اسلام آباد: پنجاب حکومت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو کرنے سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے۔

ترجمان شوگر ملزایسوسی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو 70 روپے قیمت سے متعلق حکومت پنجاب سے معاملات طے نہیں پائے۔ چینی کسی صورت بھی 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی 70 روپے فی کلو دینے سے انڈسٹری تباہ ہوجائے گی، ہم نے حکومت کو متبادل تجاویز دی ہیں، بیس لاکھ ٹن چینی ملکی ضروریات سے زائد پیدا ہوئی ہے، حکومت کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پندرہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ چینی برآمد کرنے والی ملز 5 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی حکومت کو جمع کروائیں گی، رواں سال شوگر ملز نے 500 ارب روپے کا گنا خریدا ہے، آئندہ سال گنے کی خریداری کا تخمینہ 600 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے