English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک عدم اعتماد کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کمی ہوئی، اسد عمر

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت ، تجارت اور بجلی کی پیدوار سے متعلق اچھی خبریں ہیں، عمران خان کی حکومت نے کسان کو اس کا جائز حق دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی فصل پچھلے سال سے 9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، عمران خان نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، بجلی کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہوئی، رواں سال معیشت کی گروتھ تقریبا 6 فیصد تک پہنچے گا، اس سال کی معاشی گروتھ ریٹ پچھلے سال سے بھی 6 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اسی معیشت کی بنا پر بیرونی سازش سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، نااہل ترین لوگوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نے معیشت میں کیا کر دیا، بیان آتا ہے کل سے آٹا 800 پر آجائے گا لیکن اگلے دن آٹا 1100 پر چلا گیا، حکومت جو قرضے لے رہی ہے، اس میں 2 ماہ میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد پر پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں، دوسری جانب باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا، حکومت صرف 2 کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے