ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی یونیورسٹی دھماکا: خودکش بمبار کی معاون خاتون کا خاکہ جاری

کراچی:کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی، پولیس نے خود کش بمبار خاتون کی معاونت کرنے والی خاتون کا خاکہ تیار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے بم حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار کر لیا ہے، ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ حاصل کر تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، خود کش بمبار کی معاون خاتون کا خاکہ جائے وقوعہ کے مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے معاون خاتون کی شناخت اور تلاش میں عام شہریوں سے بھی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب دھماکے میں خاتون کی معاونت یا خودکش سے اتفاقیہ ملاقات تفتیش کاروں میں زیر بحث ہے،تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے کار سوار سے 500روپے کیش کی مدد بھی مانگی تھی، خودکش حملہ آور سے ملنا بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون خود یا ان کے اہلیخانہ بھی تحقیقاتی اداروں کے سامنے خود پیش ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں