اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ عمران خان کی خالی الدماغ شخصیت گفتگو اور شدید بگڑی زہنی کیفیت کی بنا پر فوری حکومتی تحویل میں لیاجائے ۔
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان درجہ اول کا خطرناک ہنی مریض بن گیا ہے فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے اور تجویز کیا ہے کہ بے اختیار ہو کر قومی اداروں کو مطعون کرنے والے عمران خان کو انسداد پاگل پن کے مکمل کورس کے ٹیکے لگنے چائیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کی صفر کارکردگی کے حامل شخص نے صرف حکومتی شراکت دار اشرافیہ کو ریلیف دئیے معیشت اقتصادیات اور میسر کے شعبوں کی تنزلی کرنے والا عمران خان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اداروں کے دفاتر میں روزانہ ملاقاتیں کرنے والا وزیراعظم زبان درازی ہر اتر آیا ہے عمران خان بتائے ون پیج اقتدار کا ڈھول پیٹنا سچ تھا یا نکلالے جانے کے بعد بیانیہ جھوٹ ہے اداروں کیلئے آئین میں کردار واضح ہےعمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو خلفشار انتشار سے بچانے کیلئے عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔
