English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی افریقہ کے ممالک ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے

القمر

گھانا:مغربی افریقہ کے ممالک مختلف موزی بیماریوں کے علاج کے لیے ویکسین کی مقامی سطح پرجلد تیاری شروع کردیں گے۔یہ بات مغربی افریقہ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو اے ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل سٹینلے اوکولو نے مغربی افریقی ممالک کے وزرائے صحت کی اقتصادی برادری کی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ریجن مختلف موزی بیماریوں کے لیے ویکسین تیار کرنا شروع کر دے گا جس میں کوویڈ-19، زرد بخار، ریبیز اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین شامل ہیں اس کا مقصد ویکسین کی تیاری اور دستیابی میں خودکفالت حاصل کرنا ہے۔

اوکولو نے کہا کہ اس حوالے سے پانچ متوقع کمپنیاں ہیں جن کے بارے ہمارے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ہم اپنے خطے میں ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں ان کمپنیوں میں سے گھانا اور نائیجیریا کی دو دو اور ایک سینی گال کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے