English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا سہ ملکی سیریز کھیلنے کا امکان

القمر

لاہور: ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کا سہ ملکی ٹونامنٹ کھیلنے کا امکان ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں پاکستان کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سیریز کے لیے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی دو ٹیمیں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)کے آپریشنز چیئرمین جلال یونس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی تیسری ٹیم ہونے کا امکان ہے اور سیریز کرائسٹ چرچ میں ہونے جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ پہنچنے سے پہلے بنگلہ دیش ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ طویل کیمپ کے لیے آسٹریلیا جائے گا جہاں وہ مقامی ٹیموں کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلے گا۔یہ ستمبر میں ہوگا۔

سہ فریقی سیریز کی تاریخوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکنہ ونڈو ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع کے درمیان ہے۔ ورلڈ کپ 16اکتوبر کو سپر 12کے ساتھ شروع ہو رہا ہے جس میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ 22اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے