ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرائے جانے کا انکشاف

بیجنگ: رواں برس مارچ  میں چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ماہرین نے تباہ شدہ بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ  دوران  پر واز  پائلٹ یا کوئی اور  شخص زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا جس کے بعد جہاز کارْخ نیچے کی جانب موڑ دیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی۔ دوسری جانب  امریکی عہدیداروں اور بوئنگ نے  رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا ہے واضع  رہے کہ 21 مارچ  کو چین کی مقامی  پرواز  29 ہزار فٹ کی بلندی سے پہاڑوں میں جاگری تھی  جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 132 مسافر ہلاک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں