ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول جلد وطن واپس آجائیں یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ ہے وہ غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی واپسی پکڑیں، یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ آپ کو اپنی جیب سے دینا پڑجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تمام نظریں سپریم کورٹ کی تاریخی سماعت کی طرف ہیں، جہاں مافیا کی کیس مینجمنٹ کی سازش ایک سوموٹو کے نتیجے میں تباہ ہو گئی ہے، ماضی میں تفتیش اور شہادتوں کو حکومتی اثر کے نیچے تباہ کیا گیا، پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کہ زرداری اور شریف کے خلاف مقدمات شفاف طریقے سے انجام کو پہنچیں۔

فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو مشورہ ہے کہ وہ غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی وطن واپس آجائیں، یہ نہ ہو آپ کو واپسی کا کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے، پھر ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں