ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کی درخواست مسترد

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل کی درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورنے دعا زہرا کا اپنے والد اور کزن کے خلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے کراچی کے تفتیشی افسر نے درخواست دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ریمارکس دیے کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے۔

تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کو 3 بار انتظار میں رکھ کرخارج کرتے ہوئے کہا کہ باربار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں