ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں اذان کی آواز گونج اٹھی

سڈنی: لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔

سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں سابق کپتان یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دیکر باجماعت نمازادا کی گئی۔تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گرانڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتزاج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں