ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ آج جمعہ کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ آج جمعہ کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آج جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف کیس کا فیصلہ گزشتہ روز منگل کو محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آنے پر عدالت سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے لیے رجوع کیا تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سپریم کورت فیصلے کا جائزہ لیا گیا تھا۔یاد رہے دو روز قبل سماعت میں پی ٹی آئی نے کورئیر کمپنی کی اصل دستاویزالیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جبکہ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے جواب الجواب دلائل میں کہا کہ پارٹی پالیسی میڈیا پر دن رات چلتی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ کم اپریل کو اجلاس میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نے پرویزالٰہی کے امیدوار ہونے کا اعلان کیا،عمران خان کے فیصلے کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے باقاعدہ منظوری دی، ایسے میں جب ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں