ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق قومی کرکٹر کی پنشن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلی کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 54 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دوسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی ہے۔تیسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پنشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں