ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئرصحافی و اینکرسمیع ابراہیم کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سینئرصحافی و اینکرسمیع ابراہیم کی ایک ہفتہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہاکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی،اٹک میں پولیس نے سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی،عدالت نے استفسار کیاکہ اٹک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی تو ہم کیسے سن سکتے ہیں؟، یہ ایف آئی آر اس عدالت کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں، ہم کیسے اس کو خارج کرسکتے ہیں۔عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں