نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر آیندہ ہفتے کے دوران چین کے دورے پر جائیں گی۔ ان کے دورے میں چین کے علاقے سنکیانگ کا دورہ بھی شامل ہو گا ۔ دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ بیجنگ حکومت کی دعوت پر پیر کے روز سے چین کا 6روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔دفتر نے مزید بتایا کہ مشیل اپنے دورے میں چینی شہر گانگزو اور ریاست سنکیانگ کے شہروں کاشغر اور ارمچی کا دورہ کریں گی ،جہاں وہ ایغور مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیں گی۔چین نے مبینہ طور پر سنکیانگ میں 10ایغوروں کو قید رکھا ہے۔