اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہرمیں مغربی اورجنوب مغربی سمت سے 20 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی،درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہی،لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات ے مطابق شہرکا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔