ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق 

کراچی: ملیر میں واقع گلشن سینما روڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔ مقتول اسامہ چاربہنوں کاایک بھائی تھا اور اس کی 3 جون کولاہورمیں شادی طے تھی۔

تفصیلات کے مطابق جمعے اورہفتے کی درمیانی شب ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر میں واقع گلشن سینما روڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 25 سالہ اسامہ حسین ولد شہزاد حسین کے نام سے کی گئی جو ہوٹل اور دکانوں میں مصالحے سپلائی کرنے کا کام کرتا تھا۔

ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ یونس کے مطابق مقتول نوجوان کوجسم کے مختلف حصوں پرسات گولیاں لگی ہیں تاہم پولیس کو جائے وقوع سے پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے اپنے تحویل میں لےلیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول کے پاس قیمتی موبائل تھا جو کہ غائب ہے جبکہ مقتول کے پاس دس ہزار روپے بھی تھے جو اس کی جیب سے مل گئے۔

فوری طور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔ ادھر مقتول کے اہلخانہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کے موبائل فون پرکسی کی کال آئی ہے جس کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل سے گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی، مقتول نوجوان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہرریلوے ہاوس سوسائٹی ملیر میں ادا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں