ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی سیاسی تنہائی اس کی پارٹی کو مفلوج کر دیگی، ناصر شاہ

کراچی:وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست  اب بند گلی میں جا رہی ہے،سیاسی تنہائی عمران نیازی اور اس کی پارٹی  کو سیاسی طور پر مفلوج کر دیگی۔اپنے بیان میںصوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی چاہتا ہے کہ اس کی  حکومت جانے کے بعد ان کی مرضی کا وزیراعظم ہونا چاہے ۔ عمران نے اس ضد میں اپنی پوری ٹیم کو ملک کے اداروں کے خلاف کھڑا کر دیا ہے ۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ لیباریٹری میں بنایا جانے والا لیڈر انگریزی فلموں کے جن کی طرح انکے کنٹرول سے نکل گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن بھلے جتنا چاہے نقصان کرے لیکن لیبارٹری والے اس کو پکڑ لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزرا جو ٹی شرٹ پہن کر میڈیا پر بھاشن دیتے ہیں بہت جلد عمران نیازی کا نمبر بلاک کر دینگے   ۔ لیبارٹری والے اب سمجھ گئے ہیں کہ لیڈر لیب میں نہیں عوام بناتے ہیں  ،ا ب میں عمران نیازی کا لانگ مارچ بنی گالا کی طرف ہائبرنیشن میں دیکھ رہا ہوں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں