واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلبہ نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا ، جب کہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ بلنکن تھے جو اسٹیج پر کامیاب طلبہ سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارک باد دے رہے تھے۔ اس دوران طالبہ نوران الحمدان نے ڈگری وصول کرتے ہوئے دیگر مہمان سے ہاتھ ملایا،تاہم بلنکن کو کوئی توجہ نہ دی،جس پر وہ کھسیانے ہوکر رہ گئے۔