English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رافیل اور جوکووچ کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز

القمر

پیرس(جسارت نیوز)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چمپئن نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی یوشی ہیتو نیشیوکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 1-6 اور 0-6 سے اور ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو اسٹریٹ سیٹس میںہار کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے