English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا

القمر

لاہور: لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر دھاوا بول دیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے ایک قافلے کی قیادت کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ہے ۔

پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتی چوک جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور ڈاکٹر پی ٹی آئی رہنما گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی آگے بڑھا دی تاہم خود قسمتی سے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے