English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پنجاب اسمبلی کی 20خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری 

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔کاغذات نامزدگی4جون سے 7جون تک جبکہ پولنگ 17جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی 20نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق 31مئی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے اپنے حلقوں میں عوامی نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد 4جون سے 7جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے 11جون کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی 15جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جبکہ 21جون تک ان اپیلوں پر ٹریبونلز کی جانب سے فیصلے سنائیں جائیں گے 22جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی 23جون تک کسی بھی حلقے سے امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں جبکہ 24جون کو تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 17جولائی کو ان حلقوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے