English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا مقصد امریکہ کو خبردار کرنا تھا، چین

القمر

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں چین نے تائیوان کے گرد و نواح میں فوجی مشقیں کی ہیں، جو، بقول اس کے، امریکہ کے ”گٹھ جوڑ ”کے خلاف ایک ”سنجیدہ انتباہ” ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے پیر کے دن اُس بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے جب بظاہر انھوں نے تائیوان سے متعلق ”حکمت عملی کے ابہام” پر مبنی امریکی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین نے جزیرے پر حملہ کیا تو امریکہ فوجی طور پر ملوث ہو گا۔

تاہم، منگل کو انھوں نے کہا کہ امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس نے تائیوان کے قرب و جوار میں فضا ئی اور سمندری علاقوں میں گشت کی مشق کی ہے۔



سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، کمان کے ترجمان، شی یی نے کہا ہے کہ ”یہ امریکہ اور تائیوان کے حالیہ گٹھ جوڑ کے خلاف ایک سنجیدہ انتباہ ہے”۔ انھوں نے کہا کہ ”یہ بات پُر فریب اور بیکار ہوگی اگر تائیوان کے معاملے پر امریکہ کہے کچھ اور کرے کچھ اور’۔



ایسے میں جب صرف بیجنگ کو تسلیم کرتے ہوئے امریکہ ‘ون چائنا’ پالیسی کا پابند ہے، اس نے’ تائیوان ریلیشنز ایکٹ’ کے تحت یہ عزم کر رکھا ہے کہ ”تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے مدد فراہم کی جائے گی”۔

باوجود اس کے، امریکہ نے ایک طویل عرصے سے یہ بات واضح نہیں کی کہ جزیرے پر چین کے حملے کی صورت میں اس کا رد عمل کیا ہوگا۔

(خبر میں شامل مواد خبر رساں ادارے، رائٹرزسے لیا گیا ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے