English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

القمر

سری نگر: بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے ہیں ۔

ضلع کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں فوج نے ایک پر تشدد آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو قتل کیا ہے ۔

اس طرح 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد6 ہوگئی ہے اس سے قبل بدھ کوضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے گئے تھے۔ کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں بھارتی فوج کا آپر یشن جاری ہے فوج نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں جبکہ انٹرنٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے