English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی فرسودہ نظام تبدیل کرکے اسلامی نظام نافذکریگی،محمد حسین محنتی

القمر

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انتخابات ملک میں تبدیلی کا ذریعہ، جماعت اسلامی نہ صرف سود بلکہ پورے نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے، ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اور جدوجہد کا مرکز ومحور صر ف سیٹیں حاصل کرنا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔برادر تنظیمات بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، اس جدوجہد میں تمام کارکنان کو ایثار وقربانی کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سہ ماہی کارکرکردگی کا جائزہ،آئندہ کی منصوبہ بندی اور بلدیاتی انتخابات میں تیاری وحکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی نائب امیر وناظم انتخابات ممتاز حسین سہتو ،نائب قیم مولانا آفتاب ملک، محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا جبکہ برادر تنظیمات کے صوبائی قائدین شریک تھے۔

صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ پاکستان اسلئے بنا تھا کہ یہاں پر قرآن وسنت کا نفاذ ہوگا مگر 75سال کے بعد آج سود کو حرام قراردیا گیا ہے، اسلئے ہم نہ صرف سود بلکہ پورے اجتماعی نظام کو تبدیل کرکے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل یعنی اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے