ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت 

لاہور : مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،پولیس اہلکاروں پر تشدد کا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی 4جون تک عبوری ضمانت منطور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔

تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ،مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ،سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بلال بیگ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت 4جون تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے پولیس کو عبوری ضمانت حاصل کرنے والے رہنماﺅں کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں