ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا نے چٹا گانگ ٹیسٹ سیریز 1-0سے جیت لی

ڈھاکا(جسارت نیوز)سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی، شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلا دیش اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شکیب الحسن 58 ، لٹن داس 52 اور مشفق الرحیم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو نے تباہ کن بولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سری لنکا کو پہلی اننگز میں 141رنز کی برتری حاصل تھی اس لیے اسے جیت کیلیے29 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، اوشاڈا فرنینڈو نے 21 رنز بنائے، اسیتھا فرنینڈو کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ اینجلو میتھیوز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں