کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیائے اسلام کا واحد ایٹمی طاقت ہے، پاک افواج. قومی سلامتی کے ادارے اور محب وطن قوتوں پاکستان نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان و دیگر سائنسدان کو خراج تحسین پیشں کرتے ہیں کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،جنرل سیکریٹری چوہدری مظہر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و اکابرین پاکستان کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ اور ایٹم بم کی تیاری محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان و ملک کی محب وطن قوتوں کا عظیم کارنامہ ہے۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ یوم تکبیر وہ یاد گار دن جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستانی قوم اور مسلم امہ کے سر فخر سے بلند کردیئے اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اللہ پاک پاکستان کو نظر بد سے اور اندرونی بیرونی سازشوں ہمیشہ محفوظ رکھے.
