ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار 

واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون کو جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی ریاست میسوری کی رہائشی ٹیسیا وائٹ نامی خاتون فلوریڈا میں اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ گھومنے آئی، دوران سفر خاتون ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئی لیکن اپنے کتوں کو گاڑی میں ہی چھوڑ گئی گاڑی میں 185 ڈگری کی گرمی ہونے کے نتیجے میں کتوں کی گاڑی میں ہلاکت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں 4 سالہ گولڈنڈوڈل، 2 سالہ باکسر اور 12 ہفتے کے دو گولڈنڈوڈل کتے شامل تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں