روم(جسارت نیوز)ہالینڈ کے کوین بوومین نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 19واں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 19ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے مارانو لگونارے سے سینٹواریو دی کاسٹیلمونٹے تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی پر 177کلو میٹرپر محیط تھا۔28 سالہ ہالینڈ کے کوین بوومین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177 کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 32منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
