ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نظام الدین فاروقی ٹی ٹوئنٹی ،کراچی ایگلٹس فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پول آف کر کٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فری آف کاسٹ نظام الدین فاروقی میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ایگلٹس نے اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کو 25رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،ایونٹ کا فائنل چار جون کو کراچی ایگلٹس اور قائد آباد جمخانہ کی ٹیموں کے مابین بر قی قمقموں کی روشنی میں ٹی ایم سی اسٹیڈیم گلبرگ پر شام سات بجے کھیلا جائیگا، سیمی فائنل میں اسٹیل ٹاؤن جم خانہ گراؤنڈ پر کراچی ایگلٹس نے مقررہ اوورز میں 189رنز بنائے،محمد یعقوب 51،ارشد علی 39اور رافع نے28رنز بنائے،راؤ ساجد، عاشق علی،ایم عثمان،طاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں اسٹیل ٹاؤن جم خانہ عمدہ مقابلے کے بعد 164رنز بناسکی،عاشق علی43،عبدل باسط26اور عبدالرؤف نے21رنز اسکورز بنائے،منہاج احمد،عمر ریاض اور محمد یعقوب نے 2,2وکٹیں حاصل کی، میچ کے اختتام پر ناظر عباس نے محمد یعقوب کو مین آف دی میچ قرار دیا، سیف اللہ مگسی اور عبدالرحمن نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں