English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شر پسند یہود کی کسانوں پر فائرنگ ، 15سالہ فلسطینی شہید

القمر
بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 15سالہ زید غنیم کا جنازہ لے جایا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں یہودی آباد کاروں نے جنوب مشرقی علاقے شوفامیں کسانوں پر گولیاں برسادیں۔ عینی شاہد ین نے بتایا کہ واقعے میں اونی ہیفٹز کالونی کے آباد کار ملوث تھے۔ یہ کالونی طولکرم کے قصبوں شوفا، کفا، کفر لباد اور حفصی گاؤں کی زمینوں پر بنائی گئی ہے۔ زمین کے مالک کسان تحسین حامد نے بتایا کہ آباد کاروں نے ان کے بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنی اراضی پر زیتون کی کاشت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مدد فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے ان کی گاڑی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے بھائیوں نے بزدل یہودیوں کو وہاں سے بھگا دیا۔دوسری جانب ہفتے کے روز بیت لحم میں 15سالہ زید غنیم شہید ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زید کو بیت لحم کے جنوب میں الخدر قصبے میں قابض فوج کی نے گولیوں سے نشانہ بنایا تھا۔ شہید کو گردن اور کمر میں 3گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ بیت لحم کے یمامہ سپیشلائزڈ اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ منتقل ہونے کے فوراً بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،جن م یں 88 افراد زخمی ہو گئے۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں پیش آیا اور فلسطینیوں نے سخت مزاحمت کرکے اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوادیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے