English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کوپی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے‘سعد رفیق

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کوپی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے، جلسوں کی اجازت انتظامیہ دیتی ہے ، عدلیہ نہیں ، عدلیہ کوانتظامیہ بنانے یا سیاست کے لیے عدلیہ کا فورم استعمال کرنے سے گریزکیاجائے۔ پاکستان تحریک انصاف کوجلسے کرنے کی کھلی چھٹی ہے مگرگھیرا ئو،جلائو،لاک ڈائون، سڑکیں بندکرنے ،خونی لانگ مارچ اوراسلام آباد کاگھیرائوکرنے کی نہیں ۔ ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایمپائرسے ملکرمیچ جیتنے کا وقت گزرگیا۔ سیاسی جنگ کا فیصلہ اسمبلی میںہوگا یا گلیوں میں ،عدالت میں نہیں۔جوبھی حدکراس کرے، آئین قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے